پہلا ٹی 20 پاکستان کے نام، عماد مرد میدان

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 116 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر پندرھویں اوور میں پورا کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 55 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خالد لطیف 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شرجیل خان نے 22 رنز سکور کئے۔

عماد وسیم کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 14 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو کامیابی دلائی اور لیوس کو 3 رنز پر آؤٹ کیا۔ پھر فلیچر 2 اور سیموئلز 4 رنز بناکر عماد کا شکار بنے۔

نواز نے اپنے پہلے اور میچ کے چوتھے اوور میں چارلس کو 7 رنز پر بولڈ کیا۔

پانچویں اوور میں پوران 5 رنز بناکر حسن علی کا شکار بنے اور اس طرح ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 22 رنز پر پویلین واپس پہنچ گئی۔

عماد نے میچ کے گیارہویں اور اپنے آخری اوور میں ٹیم کو مزید دو کامیابیاں دلائیں، انہوں نے پولارڈ کو 9 اور ویسٹ انڈین کپتان کو صفر پر پویلین پہنچایا۔

48 کے مجموعی سکور پر ویسٹ انڈیز کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنیل نارائن تھے۔

اس دوران ڈیوائن براوو اپنے اینڈ پر جمے رہے اور میچ کے آخر تک بھرپور لڑائی کی۔ انہوں نے دلیری سے کھیلتے ہوئے 54 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔

جیروم ٹیلر 21 رنز کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ سکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔

سہیل تنویر کو میچ کے آخری اوور میں کامیابی ملی اور انہوں نے ٹیلر اور براوو کو آؤٹ کیا۔

براوو نے جیروم ٹیلر کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 66 رنز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: