بچے پر چیخا ضرور لیکن ہاتھ کبھی نہیں ہٹایا

امریکی اخبارنیویارک پوسٹ کے مطابق انجلینا جو لی کی جانب سے طلاق کی درخواست کے بعد لاس اینجلس کے چائلڈ بیورو نے بریڈ پٹ سے  بچوں پر تشدد کے حوالے سے تفتیش کی۔

’’ورلڈ وار زی‘‘ کے ہیرو نے تحقیقات میں بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی بچے یا انجلینا پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔ جہاز میں بچوں پرتشدد کے واقعے کی انہوں نے سختی سے تردید کی۔

ذرائع کے مطابق خاندان کے ساتھ وہ اپنے ایک نجی دورے سے واپس لاس اینجلس آ رہے تھے کہ جہاز میں انجلینا کے ساتھ ان کی تکرار ہو گئی۔ اس دوران ان کا 15سالہ بیٹا غلطی سے مسئلے کے درمیان آ گیا۔

بریڈ نے اعتراف کیا کہ اس دوران انہوں  نے بچے سے سختی سے بات کی اور اسے دور ہونے کا حکم دیا۔ تاہم بطور باپ یہ ان کا حق تھا کیونکہ بچوں کو بڑوں کی بات میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے کسی بھی موقع پر انجلینا یا بچوں پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا۔

بریڈ پٹ کے خلاف چائلڈ بیورو میں درخواست  دائر کی گئی تھی کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل جہاز میں اپنے بیٹے پر تشدد کیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: