14 رنز، 5 شکار، عماد وسیم لاجواب

دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میں عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کپتان سرفراز نے عالمی چیمپئن کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور عماد وسیم کو گیند تھمایا۔

نوجوان آل راؤنڈر کپتان کے اعتماد پر پورا اترا اور پہلے ہی اوور میں لیوس کو 3 رنز پر چلتا کیا۔

اپنے دوسرے اوور میں عماد نے فلیچر کو 2 اور سیموئلز کو 4 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

عماد وسیم نے اپنے چوتھے اوور میں پولارڈ کو 9 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔ اسی اوور میں ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ بھی بغیر کوئی سکور بنائے عماد کا شکار بنے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: