49فیصد کراچی کے نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، رپورٹ

کراچی یونیورسٹی کے ایک سروے میں بتایا گیا ہےکہ شہر کے 48.7فیصد نوجوان پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے پروفیسر عماد ظفر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سماجی ناانصافی، معاشی مسائل، امن و امان کی صورت حال اور نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کے موقع پر ظفر نے اپنی رپورٹ ’’ڈیٹرمنیشن آف یوتھ ایمگریشن‘‘ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک نتائج ہیں۔ رپورٹ کو یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان کھیتانی نے بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ 90فیصد کراچی کے نوجوان اب شہر میں کوئی بھی مواقعے نہیں دیکھ پا رہے۔سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے 41فیصد نوجوان اب انتہائی پریشان ہیں۔

اس موقع پر شہر کے سماجی  مسائل پر کھیتانی نے  بھی اپنی رپوٹ پیش کی جس کے مطابق پاکستان کی آباد 19کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جس میں 25سے 30فیصد افراد نوجوان ہیں۔ کراچی میں 70لاکھ نوجوان موجود ہیں۔ پچھلے 6سال میں 37لاکھ افراد نے معاشی مسائل حل کرنے کے لئے ملک سے ہجرت کی اور دوسرے ممالک میں گئے۔صرف 2015میں دس لاکھ پاکستانیوں نے وطن چھوڑا۔

ظفر کے مطابق ان حالات کی وجہ سے ملک سے ذہین دماغ باہر جا رہے ہیں  جو معاشی ابتری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ صحت اور تعلیم کے میدان میں پڑھے لکھے لوگ پاکستان میں رہنا پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہنر مند افراد میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 4فیصد پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں جن میں سے 48فیصد خلیجی ممالک ، 28فیصد یورپ، 19فیصد امریکا اور 5فیصد دوسرے ممالک میں موجود ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: