آئس لینڈ کا آئس لینڈ کے خلاف مقدمہ

بین چیپ مین (اینڈی پینڈنٹ)

آئس لینڈ کی حکومت  نے  نجی فروزن فوڈ پراڈاکٹ کمپنی کے خلاف ملکی نام استعمال کرنے پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئس لینڈ نامی یہ کمپنی دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور 45سال سے یہ نام استعمال کر رہی ہے۔

حکومت کے مطابق  ’’ہم  مقدمے کے قانون پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل درآمد چاہتے ہیں تاکہ کسی کو بھی کوئی مسئلہ نہ ہو ۔‘‘

وزرت خارجہ کے ترجمان ایگرسن کا کہنا ہے کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ وہ اپنی برانڈ ختم کر دیں لیکن اب وہ یورپ کے دوسرے ممالک میں بھی کام کر رہے ہیں۔ شروع میں انہوں نے آئس لینڈ نام رکھا تو کسی نے احتجاج نہیں کیا۔ بے شک آئس لینڈ ایک سپر مارکیٹ نہیں۔ ‘‘

وزارت کے مطابق ’’یورپی ممالک میں کمپنی اب مزید برانڈز بھی رجسٹر کرا رہی ہے۔ ایسے میں  ہر چیز کو آئس لینڈ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ لوگوں میں بھی اس حوالے سے غم و غصہ ہے۔اگر ہم اس سب کی اجازت دیں گے تو پھر شاید ملک کے لئے بدنامی کا باعث ہو سکتا ہے۔‘‘
ادھر کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’آئس لینڈ 1970سے برطانیہ میں کام کر رہا ہے۔ اس کے سپر اسٹور پورے یورپ میں موجود ہیں۔ اس کی پہچان ہی آئس لینڈ کے نام سے ہے۔ ہمیں آج تک ایسی کوئی شکایت نہیں ملی کہ ہماری وجہ سے کسی نے ملک کے نام کو غلط ملط کیا ہو۔‘‘

آئس لینڈ کمپنی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیا عوام کی اجازت کے بغیر کوئی  کمپنی ملک کے نام پر برانڈ کا نام رکھ سکتی ہے۔ اس کیس میں سب سے اہم بات ہی یہ ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں کیونکہ آئس لینڈ یا کوئی بھی جغرافیائی ملک زمین کا نام نہیں بلکہ ان کی آبادی کا عکاس ہے۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ اگر عوام کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تو پھر شاید حکومت کا مقدمہ کمزور ہو جائے گا، تاہم کوئی بھی حتمی رائے حکومتی کیس سامنے آنے کے بعد ہی دی جائے گی۔ کیس کی نوعیت کیا ہے اور اس کا دفاع کیسے کرنا ہے؟

اس کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ڈیوسائیڈ میں موجود ہے۔ اس کمپنی کے صرف برطانیہ میں 800سے زائد اسٹور ہیں جہاں 23ہزار افراد براہ راست ملازمت کرتے ہیں  جبکہ ہزاروں افراد کا روزگار اس سے منسلک ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: