17لاکھ درہم واپس، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری

شارجہ میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور  کوریا کے تاجر کا سوٹ کیس واپس کر دیا۔ اس سوٹ کیس میں 17لاکھ درہم اور کئی اہم کاغذات تھے۔پاکستانی ڈرائیور نصیب اللہ ڈھولا کی ایمانداری کے اب پورے شارجہ میں چرچے ہیں۔

نصیب کی ایمانداری کی بنیاد پر شارجہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے انہیں تمام ڈرائیورز کے لئے مثال قرار دیتے ہوئے پیسوں کا انعام اور سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

شارجہ ٹیکسی کے لئے کام کرنے والے  نصیب ائیرپورٹ پر ڈیوٹی دیتا ہے۔ انہوں نے سوٹ کیس کی موجودگی پر فوراً حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے ائیرپورٹ پر اس تاجر کو ڈھونڈ کر سامان پہنچایا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق نصیب انتہائی آرام سے پیسے لے کر جا سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

شارجہ کمپنی کے مالک الجوران کے مطابق  ان کی کمپنی بہترین اور ایماندار لوگوں کی وجہ سے چل رہی ہے اور ہمیشہ صرف ایماندار لوگو ں کو ہی نوکری پر رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے نصیب کو اب اے کلاس ڈرائیورز میں شامل کر لیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: