آڈیو پیغام: الطاف کا یا عزیزآبادی کا؟

متحدہ پاکستان کے خلاف اور لندن رابطہ کمیٹی کے حق میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا مبینہ ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد اس کے اصلی یا نقلی ہونے پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی سابق رہنما ارم فاروقی نے ٹویٹ کیا ہے کہ آواز الطاف حسین کی نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پیغام مصطفیٰ عزیز آبادی نے ریکارڈ کیا ہے۔

رات گئے جاری ہونے والے آڈیو پیغام کے دوران پیچھے ہارن کی آواز سنائی دی گئی۔ ارم فاروقی نے سوال اٹھایا کہ لندن میں رات کو ہارن بجانا جرم ہے، وہاں یہ آوازیں کیسے سنائی دیں؟

انہوں نے مصطفیٰ عزیز آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کی بسوں کے ہارن بند کروائیں۔

ارم فاروقی نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم سے مستعفی ہوچکی ہیں اور جیسی ہی وطن واپس آئیں گی، سندھ اسمبلی میں بھی استعفیٰ جمع کرا دیں گی۔ تاہم اس کے باوجود وہ متحدہ پاکستان کی سپورٹ کرتی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: