مسلسل بیٹھے رہنا سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دن میں 8 گھنٹے تک بیٹھے رہنا موٹاپے اور سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ خطرناک ہے، ایسے افراد اگر روزانہ ایک گھنٹے تک ورزش نہیں کرتے تو انہیں دل اور کینسر کی بیماری کا اتنا ہی خطرہ ہو سکتا ہے جتنے موٹاپے کے شکار یا سگریٹ نوش کو ہوتا ہے۔
اے پی کی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے دس لاکھ افراد کے ساتھ کیے گئے ایک سروے سے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ وہ افراد جو روزانہ کم از کم آٹھ گھنٹے بیٹھے رہتے ہیں انہیں مسلسل بیٹھنے کے نقصانات سے بچنے کے لیے 60 سے 75 منٹ ورزش کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹے بیٹھے رہنے کے علاوہ اگر پانچ گھنٹوں سے زائد ٹی وی دیکھا جائے تو صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جو ایک گھنٹہ چہل قدمی سے بھی کم نہیں کیے جا سکتے۔ ’نارویجین اسکول آف اسپورٹس اینڈ سائنسزناورے‘ سے منسلک اور اس رپورٹ کے مصنف اولف ایکیلنڈ نے اے پی کو بتایا،‘‘ورزش کرنے کی اہمیت بہت زیادہ ہے ،چاہے وہ دفاتر میں کھانے کی بریک کے دوران چہل قدمی ہو، علی الصبح دوڑنا، یا سائیکل پردفتر جانا ہو، یہ سب اچھی صحت کے لیے ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق دفاتر میں زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کے جلد موت کے منہ میں جانے کا خدشہ کسی بھی طرح کم نہیں ہے۔ مسلسل بیٹھے رہنے سے جسم میں انسولین کی سطح بلند ہونے لگتی ہے جس سے لبلبہ متاثر ہوتا ہے، نتیجے میں ذیابیطس کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جو افراد روزانہ دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے پر مجبور ہیں ان کے لئے ضروری ہے ہر آدھے گھنٹے یا گھنٹے بعد کچھ منٹ کے لئے چہل قدمی کریں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: