ایم کیو ایم کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی

ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ جمہوری انداز سے اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو استعفوں پر غور کر سکتے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کسی استعفوں کا مطالبہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے، کسی کی فرمائش یا تسلی کے لئے استعفے نہیں دے سکتے۔ ایم کیو ایم پاکستان لندن والوں سے رابطہ منقطع کر چکی ہے اور اب ہماری بات سنی جانی چاہئے، اب بھی غدار ہونے کے طعنے ملیں گے تو استعفوں کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں پر جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں، اس بات کے حق میں ہیں کہ آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہوں، اگر پھر الزام ثابت ہو جائے تو کوئی آواز نہیں اٹھائیں گے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لندن والوں سے کوئی رابطہ نہیں اس بات کی گارنٹی دے سکتا ہوں، اس سوال پر کہ کیا ایم کیو ایم میں لندن قیادت کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا، خواجہ اظہار نے کہا کہ میں کسی کا چیپٹر کلوز کرنے والا کون ہوتا ہوں، لندن والوں کا موجودہ صورتحال پر جو بھی موقف ہے وہ ان سے پوچھیں، ایم کیو ایم پاکستان کا اب ان سے کوئی تعلق نہیں۔
خواجہ اظہار نے کہا کہ بیرسٹر سیف ایم کیو ایم خیبر پختون خوا کے صدر ہیں، ان کے استعفے کی خبر اسی وقت جھوٹی ثابت ہو گئی تھی، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی فیک آئی ڈی سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر دیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: