پاک امریکا فوجی مشقیں مکمل، پاک روس جنگی مشقیں شروع

پاکستان اپنی فوجی اور جنگی تجربے اور مہارت میں وسعت کے لئے دنیا کی دو بڑی فوجی طاقتوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کر رہا ہے، پاکستان اور امریکا کی مشقیں مکمل ہوتے ہیں پاکستان اور روس کی جنگی مشقوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ روسی فوجی مشقوں کے لئے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

کیرولائنا میں پاک امریکا مشقیں

کیرولائنا میں پاک امریکا مشقیں

آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شمالی کیرولائنا میں ہوئیں، نو روزہ مشقوں میں پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈو اور امریکا کے ایوی ایشن ٹروپس نے شرکت کی۔ ان مشقوں کی انسپائرڈ گیمبٹ کا نام دیا گیا۔
روس کا فوجی دستہ بھی شمالی لاقوں میں مشقوں کے لئے پہنچ چکا ہے۔ دونوں ملک پہلی بار مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشقیں کل شروع ہوں گی اور 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

بھارت نے پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد روسی دفتر خارجہ نے بیان دیا تھا کہ بھارت کو ان مشقوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اڑی حملے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے میں یہ بھی کہا گیا کہ روس نے پاکستان کے ساتھ مشقیں منسوخ کر دی ہیں اور اسے بھارت کی سفارتی کامیابی قرار دیا گیا تھا تاہم اب روسی فوج کا دستہ مشقوں کے لئے پاکستان پہنچ چکا ہے۔

پاکستان اور روس کی فوجیں پہلی بار مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں

پاکستان اور روس کی فوجیں پہلی بار مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں

یہ مشقیں اسپیشل سروسز کے تربیتی علاقے میں ہی ہوں گی۔ مشترکہ مشقوں کا نام دورزبہ رکھا گیا ہے جو روسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب دوستی کے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: