میر شکیل الرحمان مفرور قرار، اشتہار چھپیں گے

کراچی کی سیشن عدالت میں کریک ڈویلپئرز کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج جج عماد حسین کھوسو نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات طلب کیں۔

کیس کی سماعت کے موقع پر میر شکیل یا ان کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل مستقل طور پر دبئی منتقل ہو چکے ہیں اور ان کا پاکستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

کریک ڈویلپئرز کیس میں عدالت نے میر شکیل الرحمان کو مفرور قرار دیا اور پاکستان میں ان کی جائیداد کی تفصیل طلب کر لیں۔ عدالت نے کہا کہ ان کے اشتہار تمام اخبارات میں چھاپے جائیں۔

کریک ڈویلپئرز نے میر شکیل اور وجاہت ایس خان کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی کہ وہ جہانگیر صدیقی کی ایما پر ان کے خلاف جھوٹی خبریں چھاپ رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: