مودی کا انوکھا جنگی اجلاس، بھارتی میڈیا پر تنقید

بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی حملے کے بعد  وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی بار تینوں مسلح افواج کے تمام سربراہان سے مفصل ملاقات کی۔ دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مٹی کے ماڈلز کے ذریعے پاکستان میں ممکنہ ٹھکانوں اور اہم مقامات پر حملوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مٹی کے ماڈلز میں وزیراعظم مودی نے انتہائی دلچسپی دکھائی اور  مختلف  مقامات کے بارے میں مکمل تفصیلات اکٹھی کی۔مسلح افواج کے سربراہان نے ممکنہ حملے کی صورت میں تمام اندرونی اور بیرونی راستوں کے حوالے سے تفصیل بھی بتائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کی تیاریاں کرنے لگاہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو بھارتی فوج کی جانب سے حملوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ہے۔تاہم میڈیا رپورٹس  مطابق اجلاس میں حملوں کے وقت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ادھر بھارتی اخبار ہندو کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی تفصیل کئی گھنٹے بعد جاری کرنے کا مقصد وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے اثرات کو ذائل کرنا بھی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں جاری فوجی مشقوں کا جواب بھی شاید وزیراعظم مودی نے اپنے انداز میں دیا ہے۔ادھر ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انتہا پسندوں گروہوں کو خوش کرنے کے لئے اجلاس کیا۔ کیونکہ جنگ کے حوالے سے اجلاسوں کی تشہیر ایسے نہیں کی جاتی جیسے وزیراعظم مودی کر رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کا کسی بھی قسم کی جارحانہ جنگی پالیسی اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: