کوئی خلائی مخلوق نہیں ملی، ناسا

اینڈرو گریفن (اینڈی پینڈنٹ)

ناسا نے ان تمام افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جن کا خیال تھا کہ  ناسا جلد ہی خلائی مخلوق ڈھونڈنے کا اعلان کرنے والا ہے۔

ٹوئٹر پر کئی دنوں سے افواہیں گردش پر تھیں کہ پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں ناسا اعلان کرے گا کہ انہوں نے مشتری کے چاند ’’یوروپا‘‘ پر زندگی کے آثار ڈھونڈ لئے ہیں۔ تاہم ناسا نے ٹوئٹر پر تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ تمام افواہیں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئی جب ناسا نے اعلان کیا کہ وہ پیر کو مشتری کے حوالے سے نئی تحقیق پیش کرنے جا رہا ہے۔ نئی تحقیق ہبل ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے اور اس میں بہت سے نئے پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ’’یوروپا  ‘‘ ہمارے نظام شمسی  انتہائی اہم مقام ہے اور زمین کے علاوہ یہاں بھی زندگی  کے آثار ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے خلائی مخلوق کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا۔

یہ افواہیں سوشل میڈیا  سے نکل کر اخباروں میں بھی چھپ گئیں۔ کئی اخبارات میں ہیڈ لائنز لگیں کہ کیا ناسا نے خلائی مخلوق ڈھونڈ لی ہے؟ کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مشتری کے چاند پر انسان سے ملتی جلتی مخلوق موجود ہے اور ناسا یہ اعلان کرنے والا ہے۔

بالآخر ایجنسی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا کہ نئی تحقیق پریس کانفرنس میں پیش کی جائے گی لیکن یہ بات واضح ہے کہ اس میں خلائی مخلوق کا کوئی ذکر نہیں ہے۔دل توڑنے پر معزرت خواہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناسا  نے ’’یوروپا‘‘ پر بخاراتی عمل کو دیکھا ہے اور اسی عمل کے حوالے سے کچھ نئی چیزیں سامنے آئیں ہیں۔ ایسے ہی بخارات کو کچھ برس پہلے اسی چاند کے قریب دیکھے گئے لیکن اس کا ماخذ پاتا نہیں چلا تھا۔ اس بار ناسا کو یہ ماخذ مل گیا ہے۔

اگر اس چاند کی زمین پر بخارات موجود ہیں تو سائنسدانوں کو یہاں اتر کر پانی کا تجزیہ کرنے کے لئے کوئی کھدائی نہیں کرنا پڑے گی بلکہ ایک ربورٹ کو اتار کر بھی تمام تجزیے کیے جا سکیں گے۔

1900میل وسیع اس  چاند پر زمین کے تمام سمندروں سے تین گنا زیادہ پانی موجود ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہاں موجود پانی نمکین ہے اور مشتری کی کشش ثقل کے باعث یہ برف کی پرتوں کے نیچے بہتا بھی  ہے۔ اس کا کچھ حصہ انتہائی گرم ہو سکتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: