برطانوی میگزین نے چند دن قبل ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد بریڈ پٹ اور انجلینا کچھ عرصے قبل ایک نجی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔ جہاز میں شور مچانے پر بریڈ نے ایک بچے پر تشدد کیا۔
اس واقعے کے بعد انجلینا اور بریڈ میں تقریباً علیحدگی ہو گئی۔ اس رپورٹ کے بعد امریکی پولیس نے بریڈ پٹ سے آج ملاقات کی اور ان سے واقعے کی تفصیل معلوم کی۔
بریڈ پٹ نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ بریڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ان کو دشمن بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے شادی کی اور اب وہ ختم ہو گئی ہے۔ اس کے ختم ہونے پر انہیں دکھ ہے لیکن یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بریڈ بھی باقی ماں باپ کی طرح اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں انہوں نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ غلط افواہیں پھیلا کر ان کی کردار کشی نہ کریں۔