بہاماس لیکس، وفاقی حکومت کا بلاامتیاز کارروائی کا حکم

پاناما کے بعد بہاماس لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی حکومت نے فوری ایکشن لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر بہاماس لیکس انکشافات میں شامل پاکستانی شہریوں اور کمپنیوں کے خلاف بلا امتیازاور فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

اسحاق ڈار نے ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات میں کسی کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

اسحاق ڈار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

واضح رہے کہ جرمنی کے سب سے بڑے اخبار زیدوئچے سائتونگ نے ایک بار پھر بڑے لوگوں کی آف شور کمپنیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔

اس بار آف شور کمپنیوں کا مقام پاناما نہیں بلکہ جزیرہ بہاماس ہے ۔ اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں بہاماس میں ایک لاکھ پچھہتر ہزار آف شور کمپنیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ۔

ان میں دو سو ممالک کے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے نام شامل ہیں ۔ ان میں سے69 کمپنیاں پاکستانیوں کی ہیں جن سے 150پاکستانی منسلک ہیں۔

غیرملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والی کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے الطاف خانانی کے بیٹے عبید خانانی کی آف شورکمپنی سامنے آئی ہے ۔

جماعت اسلامی کے پروفیسر خورشید بہاماس میں رجسٹر ایک بینک کے ڈائریکٹر ہیں ۔

سابق صدر پرویز مشرف دور کے وفاقی وزیر نصیر خان کے بیٹے جبران خان بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں ۔

تہمینہ درانی کی والدہ ثمینہ درانی کے نام پر بھی ایک آف شورکمپنی سامنے آئی ہے ۔ فہرست میں کراچی کے معروف بلڈر محسن ابوبکرشیخانی کا نام بھی شامل ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: