عراق پر داعش کی طرف سے کیمیائی حملے کا شبہ

داعش کی طرف سے شمالی عراق میں فوجی اڈے پر حملے کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے۔ امریکی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ اڈے پر گرنے والے راکٹ کی باقیات میں سے کالے رنگ کا مادہ ملا، اس مائع مادے کو کیمیائی تجزیئے کے لئے بھجوایا گیا ہے، عام طور پر راکٹ یا بم میں ایسا کیمیائی مادہ شامل نہیں ہوتا۔ پینٹاگان میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حملے کے وقت کئی فوج اس اڈے پر موجود تھے تاہم تمام محفوظ ہیں۔
مغربی قیارہ کا یہ اڈہ عراقی فورسز کی طرف سے داعش کے زیر تسلط شمالی شہر موصل پر حملے کی تیاریوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ امریکا کے مطابق راکٹ کے ٹکڑوں کو جائزہ لینے والے دو سے چار فوجیوں کو اس کے بعد حفاظتی تدبیر کے طور پر زہریلے مواد سے پاک کرنے کے عمل سے گزرنا پڑا۔ ان فوجیوں میں کسی بھی طرح خطرے کی کوئی علامات ظاہر ہیں ہوئی ہیں۔
واں سال ایسے متعدد واقعات ہو چکے ہیں کہ جن میں داعش نے کرد، عراقی اور شامی فورسز کے خلاف کیمیائی مواد استعمال کیا اور ان کے بقول یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی مشتبہ چیز امریکی فوجیوں کے اڈے میں آکر گری ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: