وکیل ، وکیل ہی ہوتا ہے

تحریر:ظہیراحمد بابر

ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے لاہور سے گئے صحافیوں کو ناشتے پر مدعو کیا ۔ ہم وقت سے پہلے جاپہنچے تاکہ ذرا کھل کر گپ شپ لگ سکے ۔ وہاں ایک صاحب نے اپنا وزیٹنگ کارڈ دیتے ہوئے تعارف کرایا ۔ یوں سمجھ لیں میں یہاں کا اٹارنی جنرل ہوں ، وہ بڑھ چڑھ کے اپنی قابلیت کے قلابے ملانے لگے ، ایک دوست نے کان میں سرگوشی کی ، وکیل صاحب ! بہت بڑھ بولے ہیں ۔ یہ سن کر ہمیں شرارت سوجھی اور بولے ۔ ہم تو وکیلوں سے دور دور ہی رہتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ کو یہی سمجھانے آئے ہیں ۔ اگر ماضی کی تلخیوں سے نکلنا چاہتے ہیں تو وکیلوں سے بچ کے رہیں ۔ ورنہ شکوے شکایت ختم نہیں ہوں گے ۔
وہاں نشست جمائے صاحبان نے ہمیں دلچسپی سے دیکھا اور ‘اٹارنی جنرل ‘ نے حیرت میں ڈوب کر پوچھا ۔ پاک انڈیا تعلقات کی خرابی میں وکلا نے کیا کردار ادا کیا ہے ۔ ہم بولے ۔ جناب من ! جب سے واہگہ سے اٹاری داخل ہوئے ہیں ، یہی سن رہے ہیں ۔ زمین سانجھی ، ثقافت سانجھی ، بولی سانجھی ، رنگت سانجھی ، پھر یہ الگ الگ دیش کیوں ؟ ہمارے پرکھوں ( بزرگوں ) کی غلطی نے دھرتی ماں پر لکیر کھینچ دی ۔ یہ کہہ کر ہم دم لینے کو رکے تو سب کے چہرے سوالیہ نشان بنے نظر آئے ۔ ہم نے دوبارہ بات شروع کی ۔ دیکھو جی !بات سمجھ میں آجائے تو ٹھیک نہ آئے تو مرضی آپ کی ۔ آزادی کی تحریک کے ہندوؤں کے قائد تھے ۔ منوہر داس کرم چند گاندھی اور جواہر لال نہر و ، دونوں ہی وکیل تھے ۔ مسلمانوں کے قائد تھے ، محمد علی جناح ، علامہ محمد اقبال اور لیاقت علی خان ، یہ بھی وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے ۔ اب وکیل کسی طرف کا بھی ہو ، وہ کیس ہارنا نہیں چاہتا ۔

ہندو اور مسلم قیادت نے جی جان سے اپنے سائل کا کیس لڑا ۔ دونوں ہی کیس جیت گئے ۔ ایک نے پاکستان لے لیا ، دوسرے نے ہندوستان ۔باقی جو سانجھی باتیں تھیں وہ ساری ہار گئیں ۔ یہ کہہ کر ہم نے ”اٹارنی جنرل ” کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور بولے ۔ وکیل جی ! برسوں بعد جب سے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ وکیل کیس جیتنے کے لیے لڑتا ہے ۔ ہم تو وکیل کو دیکھتے ہی ڈر جاتے ہیں ۔ جملہ ختم ہوتے ہی محفل میں زوردار قہقہہ بلند ہوا ، اور ”اٹارنی جنرل ” کھسیانے ہو کر اٹھ گئے ۔ انہیں جاتا دیکھ کر ایک صاحب بولے ۔ سچ کہا ، وکیل ، وکیل ہی ہوتا ہے ۔

About The Author

” ظہیر احمد بار سینئر صحافی ہیں ۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ تین کتابوں کے مصنف ہیں ۔ اس سال لاہورپریس کلب کے خزانچی منتخب ہوئے ہیں ۔ دنیا نیوز سے وابستہ ہیں”
x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: