شاہد آفریدی سب سے دلکش کرکٹر

ایک بھارتی ویب سائٹ کے سروے میں شاہد آفریدی کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے دلکش کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے کرکٹ شائقین سے آن لائن سروے کرایا جس میں مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کی رائے جانی گئی۔
فہرست کے مطابق سب سےزیادہ ووٹ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کو ملے، آفریدی کے چاہنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی، بنگلہ دیشی، سری لنکن اور کرکٹ کھیلنے والے دیگر ملکوں کے شائقین بھی شامل ہیں۔
شاہد آفریدی کے بعد اس فہرست انگلش ٹیسٹ کپتان الیسٹیر کک کا نمبر ہے۔ پاکستان کے احمد شہزاد، عمران خان بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ بھارت کے ویراٹ کوہلی، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور جیمز اینڈرس، آسٹریلیا کے بریٹ لی اور شین وارن کا نام بھی پرکشش کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: