سیاہ فام کی ہلاکت، امریکی شہر شارلٹ میں ایمرجنسی

امریکی ریاست کیرولائنا میں ایک سیاہ فام کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شارلٹ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی کیرولائنا کا یہ اہم شہر گزشتہ 2 روز سے سیاہ فاموں اور پولیس کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

پولیس اور سیاہ فام شہریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا آغاز 2 روز قبل ہوا جب کیتھ اسکاٹ کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ میڈیا کے مطابق پولیس کو کیتھ کے پاس خطرناک ہتھیار کی موجودگی کا شبہ تھا اور باوجود اس کے کہ وہ پولیس کے تمام ہدایات پر عمل کر رہا تھا اور بالکل جارحانہ نہیں تھا اس پر گولی چلا دی گئی۔ اس کی ہلاکت کے بعد ہزاروں سیاہ فام سڑکوں پر نکل آئے۔ جھڑپوں میں متعدد سیاہ فام مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: