پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی 20 کل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے، پہلے میچ میں ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ کارلوس براتھ ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 4 ٹی 20 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے دو میں پاکستان اور دو میں ویسٹ انڈیز کامیاب رہا۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار یو اے ای میں مختصر ترین فارمیٹ میں مدمقابل ہیں۔
اس سے قبل دونوں کے درمیان 3 میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے جن میں سے ایک میچ میں میزبان ٹیم جیتی جب کہ دو پاکستان کے نام رہے، ڈھاکہ میں کھیلا گیا واحد میچ بھی ویسٹ انڈین ٹیم نے جیتا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، ڈوائن براوو، کیرون پولارڈ، سنیل نرائن جیسے ٹی 20 سپیشلسٹ شامل ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کو شرجیل خان اور خالد لطیف جیسے ہٹرز کی خدمات حاصل ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: