وزیر اعظم کو دورہ ایران کی دعوت

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی۔ دونوں کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات میں خطے کی صورتحال، دونوں ملکوں کی مشترکہ معاشی اہداف اور پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات ہوئی۔ ایرانی صدر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایران کو بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کیا جائے۔
ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سکیورٹی ہے۔ صدر روحانی نے پیش کش کی کہ ایران پاکستان کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کی سرحد پر پاور پلانٹ بھی لگا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے گوادر اور چابہار کی بندرگاہ کے حوالے سے بھی بات کی، جو خطے میں تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: