لندن کے بیان سے فرق نہیں پڑتا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ لندن سے چاہے کوئی بھی بیان آئے، فرق نہیں پڑتا۔ پہلے ہی لندن سے قطع تعلق کیا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کا موقع کیوں دیا جائے؟۔

لندن کے بیان سے ایم کیو ایم پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جو پالیسی ہم نے طے کی اسی کے مطابق کام کریں گے۔

23 اگست کو کئے جانے والے فیصلے پر قائم ہیں۔ نہ کوئی استعفیٰ دے گا نہ ممبر شپ سے مستعفی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے اعلان کے بعد ہماری صفوں میں انتشار ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔

ہم نے ازخود فیصلہ کیا تھا، جس کی مقصدیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اجتماعیت کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ پیچھے دیکھنے کے بجائے کام جاری رکھیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: