’’وانی تحریک کشمیر کی علامت‘‘

وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔ بڑی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں۔دنیا تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے۔دنیا میں بڑی طاقتوں کے درمیان رسہ کشی ہے ۔ داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی دہشت گردی کا بنیادی شکار رہا ہے۔انسانی ترقی ہی ہمارے مستقبل کا تعین کرے گی۔ہمارے ہزاروں عوام، فوجیوں نے دہشت گردی میں جانیں دی ہیں۔ضرب عضب آپریشن دنیا کا کامیاب ترین آپریشن ہے ۔انصاف کی عدم موجودگی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس وقت تک دہشتگردی کاخاتمہ نہیں کر سکتےجب تک اُس کی جڑوں کا تعین نہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر مفصل گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جڑیں غربت اورلوگوں کےحق خود ارادیت سےمحرومی سے منسلک ہیں۔لوگوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔بھارت کے ساتھ امن مذاکرات چاہتے ہیں۔ بھارت کی قابض فوج نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم ڈھائے۔ سرینگرمیں بچوں،خواتین کی بڑی تعدادسڑکوں پرنکل کرآزادی مانگ رہی ہے۔ان مظالم سےکشمیری عوام کےحوصلےپست نہیں ہوئے۔برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔مذاکرات دونوں ممالک کی ضرورت ہیں۔پاکستان بھارت کےساتھ امن چاہتاہے۔ بھارت کوغیرمشروط طورپرتمام مسائل کےحل کیلئےمذاکرات کی دعوت دیتاہوں۔سیکیورٹی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانےکاوعدہ پورا کرے۔ ہم کشمیری رہنماؤں کےبیرون ملک سفر پرپابندی کوختم کرنیکامطالبہ کرتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کے ڈریکونین قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستان خطےمیں بھارت کےساتھ اسلحےکی دوڑنہیں چاہتا۔پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرے ۔ہم وہاں مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ہم مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے ہی خطے میں خطرے میں اضافہ ٹل سکتا ہے۔ مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات سب کو واضح ہونی چاہیے کہ مذاکرات پاکستان پر کوئی احسان نہیں ہے۔ پاکستان بھارت امن  کیلئے میں نے آگے بڑھ کر کام کیا ہے۔بھارت کیساتھ تمام مسائل کے حل کیلئے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی۔بھارت کیساتھ غیرمشروط طور پر کسی بھی فورم پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی فورسزنے100سےزائدکشمیریوں کوشہیدکیا۔انسداددہشت گردی کےاقدامات کےمثبت نتائج آئے۔پاکستان اوربھارت کےمذاکرات دونوں ممالک کےمفادمیں ہیںمسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرپاکستان اوربھارت میں امن ممکن نہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام 70 سال سے آزادی کا انتظار کررہے ہیں۔بے گناہ کشمیری بچوں اور خواتین کے قتل عام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: