اڑی حملہ، عبدالباسط کی طلبی،الزامات کی بوچھاڑ

بھارت نے اڑی سیکٹر حملے پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔اس موقع پر بھارت نے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر دھرا۔ بھارت کی جانب سے پیش کردہ ملٹری رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایل او سی پار کر کے آئے۔ بھارتی حکام نے عبدالباسط کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔

تاہم پاکستان نے اڑی سیکٹر حملے پر بھارتی الزام کو مسترد کر دیا۔عبدالباسط نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے  کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔ پاکستانی فوج پہلے ہی بھارتی ڈی جی ایم او کو ہاٹ لائن پر پہلے ہی کارروائی کی یقین دہانی کرا چکی ۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے کوئی بھی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک میں فوج فیصلے نہیں کرتی اور اب تک سویلین اور برسراقتدار جماعت کی جانب سے کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے مطالبہ بھی کیا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے۔ مسئلہ کشمیر الزامات سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: