الطاف کیخلاف غداری کا مقدمہ،خواجہ اظہار کی یقین دہانیاں

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کے حوالے سے ایک مشترکہ قرارداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے ایک مشترکہ قرارداد پیش کی گئی، جس میں متحدہ قومی موومنٹ کو بھی شامل کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے قرارداد سید سردار احمد، پیپلز پارٹی کی جانب سے خیر النساء مغل، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان، مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نصرت سحر عباسی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سورٹھ تھیبو نے پیش کی ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے سخت خلاف کارروائی کی جائے ، ہم بانی ایم کیوایم کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور پاک فواج اور سیکورٹی ادروں کی حمایت کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے ایوان اور اسمبلی احاطے میں بانی ایم کیوایم کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔

ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کی رات قیامت کی رات تھی، اس کے بعد تمام فیصلے کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں ضمیر کی آواز پر کیے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ “را” سمیت کوئی بھی ملک دشمن کراچی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ خواجہ اظہار نے بتایا کہ کراچی ہنگامے کے بعد اُن کے پاس تین آپشن تھے لیکن انہوں نے انگاروں پر چلنے کا مشکل فیصلہ کیا ، کوئی فیصلہ کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں کیا ۔

خواجہ اظہار نے یقین دلایا کہ وہ کبھی اپنی مٹی سے بے وفائی یا دشمنی کاسوچ بھی نہیں سکتے ، ’’را‘‘ کراچی میں امن و امان خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہو گی ، اب یہ تاثر ختم کریں کہ ایم کیوایم کا ہر کارکن جرائم پیشہ ہے، کچھ لوگ تو پاکستان زندہ باد بھی کہتے ہیں اور ملک کو لوٹتے بھی ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مہاجر غدار ہیں، نہ تھے اور نہ ہوں گے ۔ رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: