خطاب سے قبل وزیر اعظم اور آرمی چیف میں رابطہ

وزیر اعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اس خطاب کو نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کا خطاب سے چند گھنٹے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے حوالے سے بھی آرمی چیف کو آگاہ کیا۔
پاکستانی وزیر اعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادی کو اپنے موقف پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں، پاکستان میں مداخلت اور جنگی جنون کے معاملات پر بات بھی شامل ہو سکتی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے رکھیں گے۔ بھارتی جارحیت اور کشمیریوں کے لہو سے کھیلنے کے بھارتی عزائم کا پول کھولیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کے خلاف ننگی جارحیت سے روکے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: