بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید10کشمیری شہید

اڑی سیکٹر پر حملے کی آڑ لے کر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی، مقبوضہ وادی میں فائرنگ سے مزید 10 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا جب کہ 7ویں جماعت کی ایک طالبہ بھی بھارتی شیلنگ کے دوران چل بسی، روزانیہ بیسیوں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارتی فوج اور پولیس گزشتہ ڈھائی مہینے سے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا کئے ہوئے ہے، اب تک 100 سے زائد افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔ لاچھی پورہ میں بیج ہامہ کے علاقے ماہیہ میں بھارتی فوج نے درانداز قرار دے کر مزید 10 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ درانداز پاکستان کے زیر انتظام کشمیری علاقے سے مقبوضہ کشمیر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے مزید 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران 7ویں جماعت کی کشمیری طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
ڈھائی مہینے سے مقبوضہ وادی میں اسکول بند ہیں جب کہ اسپتالوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے، اکثر اسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ ادویات بھی ختم ہو چکی ہیں۔ وادی میں خوراک کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، موسم سرما قریب ہے اور سردیوں میں بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: