ٹیسٹ میں نمبر ون، آئی سی سی گرز مصباح الحق کے حوالے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بننے کا گرز پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے حوالے کر دیا۔ گرز حوالے کرنے کی تقریب پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوئی جہاں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے گرز پاکستانی کپتان کے حوالے کیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے 2 میچ جیت کر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ڈیوڈ رچرڈسن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم بننا مشکل کام ہے، پاکستانی ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے یہ منزل حاصل کی۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بہترین اور خوشگوار لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام کھلاڑیوں، ان کے گھر والوں، پی سی بی اور سینئر کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹیم کو اس مقام تک پہنچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: