جنگ کا خدشہ، پاکستان نے تیاریاں شروع کر دیں

بھارت کا جنگی جنون بڑھنے کے بعد پاکستان نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں، موٹر وے بند کر کے جیٹ طیارے اتارنے کی مشقیں کی جائیں گی جب کہ سرحد پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اڑی میں حملے کے بعد بھارت میں جنگی ہیجان بڑھتا ہی جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا پر بیٹھے سابق فوجی جرنیل جلتی پرتیل ڈال کرکےجنگی جنون کو مسلسل بڑھاوا دے رہے ہیں۔
پاکستان ایئرفورس کی درخواست پر موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور اسلام آباد دو مقامات سے بند کر دی گئی ہے اور ڈیوائیڈڑ ہٹانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ کئی مقامات سے کناروں پرلگے درخت کاٹ دیئے گئے ہیں۔ ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان ایئرفورس موٹر وے کو بطور رن وے استعمال کرے گی۔ فضائی مشقوں کے لئے کل کالا شاہ کاکو سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹر وے 24 گھنٹے کے لئے بند رہے گی۔ بھارت کے ساتھ کنٹرول لائن پرلال جھنڈیاں نصب کردی گئیں۔ سیالکوٹ کے سرحدی دیہات سے لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف منتقلی شروع کردی ہے۔ فضائی مشقوں کے لیے موٹروے کالاشاہ کاکو سے شیخوپورہ انٹرچینج تک کل صبح5بجے سے رات 9بجے تک بندرہے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شمالی علاقہ جات اورگلگت بلتستان کی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند کردی ہیں،جس کے بعد پی آئی اے کی 9غیرملکی اورشمالی علاقہ جات کی طرف جانے والی 10پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں،دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود کی بندش بھی دفاعی تیاریوں کے نکتہ نظرسے کی گئی ہیں
بھارتی ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، ان مراکز کو جنگی طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا جائے گا۔ پاکستانی فوج کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا ہے کہ حملے میں پہل نہیں کی جائے گی تاہم کسی بھی طرز کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بھارتی دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی علاقوں میں کوئی فوجی کارروائی کی تو روایتی یا غیر روایتی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ بھارت میں انسٹی ٹیوٹ آف کانفلکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر اجے ساہنی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ 15 دن سے زیادہ جنگ جاری رکھ سکیں، ایسے میں جنگ شروع کرنا غلط فیصلہ ہو گا۔ اے ایف پی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس طرز کی کارروائی پہلے کبھی نہیں کی، اسے اپنی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانا ہو گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: