گراہم ہک آسٹریلیا کے بیٹنگ کوچ مقرر

انگلینڈکے سابق بیٹسمین گریم ہک نومبر میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین، نئےبولنگ کوچ ڈیوڈ سیکراور فیلڈنگ کوچ گریگ بلیوٹ کو جوائن کرلیں گے۔

گریم ہک نے انگلینڈ کی جانب سے پینسٹھ ٹیسٹ میں تین ہزارتین سوتراسی رنزاورایک سو بیس ون ڈے انٹرنیشنل میں تین ہزارآٹھ سوچھیالیس رنز اسکور کئے۔

پانچ سوچھبیس فرسٹ کلاس میچوں رائٹ ہینڈر بیٹسمین نے اکتالیس ہزارسے زائد رنز ایک سو چھتیس سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

ان کا بہترین اسکور چارسوپانچ رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ جنوبی افریقا اور پاکستان سے ہوم سیریز کے بعد گریم ہک کا اصل امتحان فروری میں بھارت ٹیم کا دورہ ہےکیونکہ آسٹریلوی بیٹسمین اسپنرز کے خلاف مشکلات کا شکار رہے ہیں۔

ایشین وکٹوں پرلگاتار نو ٹیسٹ میں انہیں شکست ہوئی ہے جس میں سری لنکا کے ٹور میں تین صفر کا وائٹ واش شامل ہے۔

بھارت کے گذشتہ دورے میں آسٹریلیا کو چارصفر اور پاکستان سے یواے ای میں دوصفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: