وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں  دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم  کہتے ہیں دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نوازشریف کل امریکا کے دورے پر روانہ  ہونگے۔ دورے سے قبل   ہونے والی ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی اور مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

 ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج کا کردار شاندار ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اسے منطقی انجام تک  پہنچا کر دم لیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: