صدر نے مسجد پر حملے حکم دیا، ملزم کا اعتراف

فلیپائن کی سینیٹ میں ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ایک شخص نے قبول کیا ہےکہ وہ ماضی میں موجودہ صدر ڈیوتراتے  کے ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ تھا ،جب وہ  ڈیواو شہر کے میئر تھے۔ سینیٹ کی کمیٹی میں دیئے گئے اعترافی بیان میں ’’ایڈگر موتاباتو‘‘نے بتایا کہ صدر کے بیٹے پالو نے انہیں احکامات دیئے کہ جرائم پیشہ افراد کو قتل کر دیا کرو۔

ڈیوتراتے کے بیٹے پالو اس وقت وائس میئر تھے ۔ تاہم صدر بننے کے بعد ڈیوتراتے نے انہیں میئر نامزد کیا اور پھر وہ شہر کےمیئر منتخب ہوئے۔ اس عینی شاہد کو انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ لیلا ڈی لیما نے کمیٹی میں پیش کیا۔   ’’ایڈگر‘‘ نے بتایا کہ 2014میں پالو نے ہمیں ذاتی اختلاف کی وجہ سے ایک کاروباری شخصیت کو مارنے کا حکم بھی دیا۔ ہمارا کام منشیات فروشوں، ریپ کرنے والوں، جرائم پیشہ افراد سمیت ہر ایک کو مارنا تھا۔ہم نے 1988سے 2013کے درمیان ایک ہزار سے زائد لوگوں کو قتل کیا۔

ایڈگر نے اعتراف کیا کہ اس نے 50سے زائد افراد کوقتل کیا ہے جبکہ اس کے گروپ نے ڈیوتراتے پر تنقید کرنے والے ڈیواو کے معروف ’ریڈیو جوکی‘ یوان پولاکو بھی قتل کیا۔

ایڈگر نے اعتراف کیا کہ 1993میں شہر کے ایک کیتھولک چرچ پر حملہ ہوا جس کے بعد ڈیوتراتے نے مسجد پر حملے کرنے کا حکم دیا تاکہ لوگوں کے جذبات کو ٹھنڈا کیا جا سکے۔

تاہم صدر اور ا ن کے بیٹے نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ بغیر ثبوت کے ایسے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ جب سے فلیپائن نے امریکی فوج کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، تب سےان کے خلاف مہم شروع ہو گئی ہے۔

ڈیوتراتے ’ڈیواو ‘ کے بیس سال میئر رہے اور ان پر اب بھی ماورائے عدالت قتل کے الزامات لگ رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: