دہشت گرد سندھ کیسے آیا؟بلوچستان سے بات ہو گی

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ جس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

اجلاس میں سندھ کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت 11 نکات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے قیام، ججز اور پراسیکیوٹرز کی تعیناتی پر چیف سیکریٹری نے بریفنگ دی۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ سندھ نے 8855 مدارس کی رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ 1178 مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ نے اب تک فوجی عدالتوں کو 105 مقدمات بھیجے ہیں جن میں سے 59 سماعت کے لیے منظور ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اداروں اور جماعتوں نے کھالیں جمع کی ہیں، ان کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شکار پور خود کش حملہ آور کے بلوچستان  سے آنے کے معاملے کو صوبائی حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صوبائی سطح پر بہتر نگرانی کی جا سکے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے فارنزک لیب قائم کرنے کے احکامات دیے اور آئی جی سندھ کو لیب کے لیے جگہ اور اخراجات کی سمری تیار کرنے کا حکم دیا۔

مراد علی شاہ ان تمام تر فیصلوں سے اسلام آباد میں جمعے کو وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم نئے ناموں سے سامنے آ جاتی ہیں۔ آئندہ کوشش کی جائے گی کہ کالعدم تنظیمیں نئے ناموں کے ساتھ سامنے نہ آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں عید قرباں پر کھالیں جمع کرنے والے اداروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قربانی کی کھالیں جنہوں نے بھی جمع کیں، سب کی تحقیق کی جائے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: