ملتان میں ٹرین حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ملتان  میں شیر شاہ کے قریب شجاع آباد جانے والی لائن پر عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں خوفناک تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔
ڈی سی او نادر چٹھہ کے مطابق مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آکر مر گیا،جس پر مال گاڑی رک گئی تھی۔ 15 منٹ بعدعوام ایکسپریس ٹرین پیچھے سےمال گاڑی سے ٹکراگئی۔ حادثےکاشکارعوام ایکسپریس پشاورسےکراچی جارہی تھی۔

عوام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں۔ حادثے کے بعد درجنوں مسافر بوگیوں میں پھنسے گئے تھے۔

ریسکیو اہلکار نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے حادثےکےبعد بوگیوں میں پھنسے 3افرادکو زندہ نکا ل لیا گیاتھا۔ اب تک 10سےزائدزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملتان میں حادثے کا شکار عوام ایکسپریس کے مسافروں کا کہنا ہے حادثہ اتنا اچانک ہوا کہ کچھ سمجھ نہ آیا۔مسافروں نے ریسکیو آپریشن دیر سے شروع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: