اپوزیشن تحریک اکتوبر،منصوبوں کا افتتاح بھی اکتوبر

وزارات بجلی وپانی کی توانائی منصوبوں کےبارےمیں وزیراعظم کورپورٹ  وزیراعظم کو بھیج دی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک ہزارمیگاوواٹ کے9منصوبےافتتاح کےلیےتیارہوچکے ہیں۔ نیوکلیئر اور ونڈ پاور سے بجلی کےمنصوبےراوں سال مکمل ہورہےہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق بجلی کے اہم منصوبوں کا افتتاح اکتوبر میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ اپوزیشن تحریک بھی اب اکتوبر میں چلنے کا امکان ہے جبکہ اسی مہینے نئے آرمی چیف کی تقرری یا پھر موجودہ کی ایکسٹیشن کا اعلان بھی ہونا ہے۔ ایسی صورت میں وزیراعظم زیادہ سے زیادہ افتتاحی منصوبوں کو شروع کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے سیاسی فیصلوں کے لئے عوامی تائید حاصل کی جا سکے۔

وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ کے مطابق منصوبوں میں330میگاوواٹ کےونڈ اور680میگاوواٹ کےنیوکلیئرپاورپلانٹ شامل ہیں۔ ہواسےپیداہونےوالی بجلی کےمنصوبوں میں 50میگاوواٹ کے6منصوبےجبکہ ایک منصوبہ 30میگاوواٹ کا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں مکمل ہونےوالےچشمہ تھری منصوبےسے340میگاوواٹ بجلی حاصل ہوگی۔مارچ 2017میں چشمہ فورنیوکلیئرمنصوبہ بھی مکمل ہوجائےگا۔500کےوی کی 250کلومیٹرطویل اینگروتھرمیٹایاری ٹرانسمیشن لائن بھی مکمل ہوچکی ہے۔پورٹ قاسم میٹایاری ٹرانسمیشن لائن کےساتھ 500کےوی کی حب جام شوروٹرانسمیشن لائن بھی مکمل پایاتکمیل کوپہنچ چکی ہے۔فیسکواورآئیسکوتقسیم کارکمپنیوں میں موبائل میٹرریٹنگ کےمنصوبےبھی مکمل ہوچکا ہے۔اکتوبرکےماہ میں وزیراعظم بجلی کےاہم منصوبوں کاافتتاح کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: