اسرائیل کے لئے 38ارب ڈالر کی امریکی امداد

امریکا نے اسرائیل کے لئے تاریخ  کی سب سے بڑی  امداد کا قانون منظور کر لیا ہے۔ اس امداد کے تحت  امریکا 2018کے بعد دوبارہ اسرائیل کو 38ارب ڈالر کی فوجی امداد سالانہ 3.8ارب ڈالر کی صورت میں دے گا۔ اس میں سے 28فیصد رقم اسرائیل اپنی دفاعی صنعت کے فروغ پر خرچ کرے گا جو امریکی صنعت کے تعاون سے پہلے بھی چل رہی ہے۔

اس امدادی پیکیج کی منظوری سے اسرائیل ایک بار پھر امریکی امداد حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کی سالانہ امداد کا پیکیج 2018میں ختم ہو رہا تھا جسے نئی امداد کے ساتھ ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ تاہم اسرائیل چاہتا تھا کہ امریکا اس مد میں سالانہ 4.5ارب ڈالر امداد دے۔

ڈیموکریٹک رہنما چاہتے  تھے کہ اوباما جنوری میں جانے سے پہلے یہ معاہدہ کر لیں کیونکہ ان پر اسرائیل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگ رہا تھا اور ایسے میں ہیلری کلنٹن کے لئے مسائل میں اضافے کا خدشہ تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: