شکار پور حملہ، دہشت گردوں کے انکشافات

شکار پور کی امام بارگاہ پر دہشت گردی کا مقدمہ چھ دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں چار معلوم اور دو نامعلوم دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا۔

مذہبی رہنما محمد شاہ کاظمی کی مدعیت میں تھانہ خان پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردعبدالرحمان،گرفتارہونے والے ساتھی عثمان، سہولت کارعمر ،حفیظ اوردونامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔

حملے کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ سیکیورٹی ادارے سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

نماز عید کےدوران امام بارگاہ کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

خودکش حملہ آور کوگیٹ پر روک لیا گیا۔ دستی بم حملےمیں پولیس اہل کاروں سمیت چار افرادزخمی ہوگئے تھے۔

شکار پور دھماکے کی تفتیش محکمہ انسداد دہشت گردی کے افسر راجہ عمر خطاب کو دے دی گئی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام ثبوت اکٹھے کیے اور گرفتار دہشت گردوں کو کراچی منتقل کر دیا ۔

راجہ عمر خطاب کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خود کش حملہ آوروں کو دماغ ماوف کردینے والا کوئی انجکشن لگایا گیا تھا۔ اگر جیکٹ پھٹتی تو 200 سے 300 افراد اسکا نشانہ بن سکتے تھے۔اسپیشل برانچ نے شکار پور میں دہشت گردی کا مراسلہ پہلے ہی جاری کردیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: