کسان کی بیٹی حقیقی انقلابی

تحریر ۔ خالد پرویز

خواتین کے بارے میں لکھنا انتہائی حساس معاملہ ہے ۔ سیمون دی بوا  نے جب سیکنڈ سیکس لکھی تو شاید خاتون ہونے کے باوجود وہ اس عظیم  گتھی کا احاطہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں تو پھ رمیں کیا چیز، یا کھیت کی مولی۔

پھر بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کچھ خواتی بہت پڑھی لکھی ہوتی ہیں،ان میں  اکثر اپنے علم کی وجہ سے  اتنی بہادر بن جاتی ہیں کہ نظام کے خلاف جدوجہد کرتی ہیں۔تاہم اس سب سے ساتھان کی انا پرستی بھی بڑھ جاتی ہے۔

ان کی نفسیات کچھ ایسی ڈھل جاتی ہے کہ مردوں کے حوالے سے ان کا رویہ شدت پسندانہ ہو جاتا ہے، جیسے طالبان یا سخت گیر مذہبی لوگوں کا نظام، معاشرے یا مذہب کے حوالے سے ہوتا ہے۔

آئیں میں آپ کو ایک اقلیتی گھرانے کی لڑکی کی کہانی سناتا ہو۔ اس بچی کی 17سال کی عمر میں شادی ہوئی۔یہ لڑکی ایک کسان کی بیٹی تھی جو سندھی  زبان کے اسکول سے پانچویں جماعت تک ہی پڑھی ہوئی تھی۔

اس بچی نے اپنی جدوجہد جاری رکھی، شادی کے بعد گریجویشن کی۔ وہ وکالت پڑھ کر جج بننا چاہتی تھی۔تاہم وہ  انٹرنیشنل ماکسزم کی ممبر بن گئی۔

تاہم اس نے اپنے آپ کو اسٹیج  پر چڑھ کے مقالے پڑھنےتک محدود نہیں کیا بلکہ اس نے عملی جدوجہد کی جیسے مارکسسٹ کرتے ہیں۔

اس میں کو امتیاز یا تفریق  کا عیب ہے تو وہ فقط طبقےکا ہے۔ جنس کی بات کرتی ہے تو ایک کو ظالم اور دوسرے کو مظلوم گردانتی ہے۔ابھی حال ہی میں لاہور میں ہونے والی کانگریس میں وہ بھی موجود تھی۔

اس نے وہاں تاریخی جملہ کہا کہ یہاں موجود امیر پہلے اس معاشرے کی اشرافیہ ہیں۔ اس کے بعد انسانی حقوق کے امین ہیں۔ایسا سچ کم ہی سننے میں آتا ہے۔

مجھے ان سب لوگوں  سے تعلق اس لئے اچھا لگتا ہے کہ میں اس لڑکی کو اپنے گھر کا فرد سمجھتاہوں۔ ایسا سچا انسان کم ہی ملتا ہے۔ کہاں وہ کسان کی بیٹی اور کہاں اس نے یہ مقام خود حاصل کیا ہے۔

تاہم بھول کر بھی ان کی پذیرائی منہ پر نہ کریں۔

neelum

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: