عمران خان کا شیطان سے مک مکا ہوگیا

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا وزیراعظم اور میری طرف سے قوم کو حج کی مبارکباد قبول ہو ، اللہ کا شکر ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں حج کی سعادت سستی ہوئی

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حج پر نہیں گئے ، شاید اُن کا شیطان سے مک مکا ہوگيا ہو، عوام کو رائے ونڈ جانے کی دھمکی دی، ہم نے نہیں روکا لیکن ان کے کزن سمیت سب سیاسی جماعتوں نے مخالفت کردی ، عمران خان تنہا ہوگئے۔

پرویز رشید نے مزید کہاکہ حج کے مقدس مہینے میں عمران خان نے دو وعدے کئے ، ایک وعدہ حج پر تشریف لےجانے کا کیا دوسرا رائیونڈ جانے کا ،عمران حج پر اس لئے نہیں گئے کہ اللہ نے انہیں اجازت نہیں دی ،دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عمران خان کا شیطان سے مک مکا ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جانے سے ہم نے عمران خان کو روکانہیں ہے ،عمران خان اکیلے رہ گئے ہیں ، رائیونڈ جانے کیلئے ان کا کوئی اتحادی تیار نہیں ،عمران کی مثال یہ ہے ، نہ خدا ہی ملا نہ وصال شیروانی۔

پرویز رشید نے کہا کہ پی پی پی ،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے پی ٹی آئی ریلی میں شرکت سے انکار کیا، وہ اکیلے رہ گئے ہیں، سپریم کورٹ اورچوٹی زیریں پر حملے سے متعلق سوال پرپرویز رشید غصے میں آ گئے ،کہاساری باتیں اور الزامات جھوٹے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: