فاروق ستار کی سی ٹی اسکین کلیئر

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا سی ٹی اسکین کلئیر ہے۔ ڈاکٹرز کے پینل نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی 12 رکنی ٹیم نے فاروق ستار کا مکمل معائنہ کیا جب کہ سی ٹی اسکین اور بلٹ ٹیسٹ کلئیر آنے کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم انہیں آرام کی اشد ضرورت ہے اس لئے انہیں مزید چند روز اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

xray-farooq-sattar

ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ شب حادثے میں فاروق ستار کی گاری نے 4 سے 5 قلابازیاں کھائیں اور انہیں ظاہری طور پر خراشیں آئی ہیں

دوسری جانب فاروق ستار کے کوآڈینیٹر سبطین کو بھی لیاقت نیشنل اسپتال لایا گیا تھا، جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے

xray-farooq-sattar-3

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے کہ نوری آباد کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں فاروق ستار اور ان کے 3 محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: