داؤد ابراہیم کے ساتھ دھوکا

بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو اپنے ہی ساتھ نے دھوکا دے دیا۔ ساتھی پورے 40 کروڑ روپے لے اڑا۔ ڈی کمپنی میں معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس دھوکے کا علم تب ہوا جب بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے داؤد ابراہیم کے دست راست جابر موتی اور خلیق احمد کے درمیان فون پر کی گئی بات چیت ریکارڈ کی۔ ممبئی میں داؤد ابراہیم کے کارندے خلیق احمد پر ہی یہ الزام ہے کہ وہ یہ رقم لے کر غائب ہو گیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق خلیق احمد کو ممبئی کے اک بزنس مین سے 45 کروڑ روپے بھتہ وصول کرنا تھا۔ اس میں سے 40 کروڑ روپے حوالہ چینل کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے جانا تھے لیکن خلیق احمد یہ رقم لے کر غائب ہو گیا۔ فون کال پر خلیق احمد جابر موتی کو صفائیاں دے رہا ہے کہ رقم غائب نہیں ہوئی۔
جابر موتی والا کے مطابق رزاق بھائی نے داؤد ابراہیم کو اس فراڈ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ رزاق بھائی بیرون ملک ڈی کمپنی کے کاروباری معاملات کو دیکھتا ہے اور رقم اس تک پہنچائی جانا تھی۔
بھارتی ایجنسیوں کے یہ معاملہ 2015 میں پیش آیا اور معاملے کی تحقیقات کے لئے داؤد ابراہیم نے 2 ایجنٹ بھی کینیڈا بھیجے۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق خلیق احمد بھارت سے باہر نہیں گیا اور منی پور میں روپوش ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: