سنی لیون پر فلم، آبائی علاقے میں سب خاموش

سنی لیون پر معروف کینیڈین فلم میکر دلیپ مہتا نے ڈاکومینٹری فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کینیڈا میں سنی کے آبائی علاقے سارنیا میں شوٹنگ شروع کی لیکن حیران کن طور پر کینیڈا کے اس گاؤں میں کوئی بھی سنی پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

کرن جیت کور کے نام سے زندگی شروع کرنے والی سنی لیون کے علاقے سارینا میں کوئی نہیں چاہتا کہ انہیں سنی لیون سے جوڑا جائے۔ سنی لیون اس گاؤں سے ایک سمر کیمپ میں شرکت کے لئے اونٹاریو گئی تھیں لیکن پھر وہاں سے پینٹ ہاؤس کی پورن اسٹار بن گئیں۔ اس کے بعد ہندی فلم انڈسٹری اور بھارتی عوام نے تو انہیں قبول کر لیا لیکن اپنے گاؤں والے اور خاندان کے لوگ اس سے بات کرنے کو بھی تیار نہیں۔

ڈاکومینٹری کی شوٹنگ کے دوران جب مہتا نے گوردوارے میں جانے کی کوشش کی جہاں سنی بچپن میں عبادت کے لئے جاتی تھی تو لوگوں نے پولیس کو بلالیا اور شوٹنگ کرنے والوں کو وہاں سے نکال دیا۔ تاہم مہتا نے انتہائی مشکل سے یہ کام مکمل کر لیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ ممبئی اور لاس اینجلس میں ان کے گھر میں کی گئی ہے۔

تاہم بچپن اور ابتدائی زندگی کے حوالے سے ان کی زندگی کو نہیں فلمایا جا سکا۔ ’’موسٹلی سنی ‘‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ریلیز کی جائے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: