غلاف کعبہ تبدیل، عازمین عرفات روانہ ،مفتی اعظم بیمار

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ  کو تبدیل کر دیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر2کروڑ20لاکھ ریال لاگت آئی۔اس بار غلاف میں ’’اللہ اکبر‘‘ کی 4 قندیلوں کا اضافہ بھی کیا گیا ۔

غلاف کعبہ ہر بار کی طرح طرخادم الحرمین شریفین کی جانب سےبطورہدیہ دیا گیاجس کی تیاری میں   150کلوخالص سونا  اور چاندی استعمال کی گئی جبکہ  670کلو ریشم  بھی استعمال  ہوا۔

47 حصوں پر مشتمل غلاف کا ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔

اس بار بھی تقریب میں گورنر مکہ  اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ادھر عازمین  نے   رات منی میں خیموں کے شہر میں گزاری  اور پوری رات  عبادت میں مصروف رہے۔نماز فجر کے  بعد میدان عرفات کی جانب  رورانہ ہوئےجہاں   حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ   نے علالت کے باعث  خطبہ حج سے معذرت کی ہے۔ان کی جگہ الشیخ صالح بن حمید خطبہ حج دیں گے۔

عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔ نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔

عرفات میں دن بھر قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج کرام  مزدلفہ روانہ ہوں  گے۔ جہاں نماز مغرب اور عشا اکھٹی  ادا کی جائے گی۔

رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام  کریں  گے۔ وہاں سے شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں جمع کریں گے  ۔جحاج کرام  10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔وہاں  شیطان کو کنکریاں ماریں  گے۔ قربانی کرنے اور سر منڈوانے کے بعد  احرام کھول دیں گے۔

حجاج مسجد حرام پہنچ کر  طواف زیارت   کریں گے  اور واپس منی آ جائیں گے۔ وہاں باقی شیطان کو  کو کنکریاں ماریں گے۔

حجاج کرام گھروں کو واپسی سے پہلے طواف وداع کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: