تاریخ کی فتح، فیس بک بے بس، تصویر چھپے گی

فیس بک نے اپنی ویب انجن سے ویتنام جنگ کی تاریخی تصویر کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ دو روز قبل نارروے کے اخبار نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس میں ویتنام جنگ کی تصویر لگائی گئی تھی۔اس تصویر میں بچے امریکی بمباری سے بچنے کے لئے بھاگ رہے تھے۔ ناروے کے ایک اخبار ’افٹر نسپونسٹن‘ نے یہ تصویر اپنی ایک اسٹوری کے لئے شائع کی تھی جو اس کے فیس بک پیچ پر بھی آئی لیکن ادارے نے فوری طور پر اسے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اس کے خلاف اخبار کے ایڈیٹر نے ایک ایڈیٹورل لکھا اور فیس بک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فیس بک کا مؤقف تھا کہ ہ ’’ایک ننگے بچے کی تصاویر اگر لگانے کی اجازت دی تو پھر باقی تصاویر کو کیسے روکیں گے؟ یہ معاملہ جنگ یہ کسی اور مسئلے کا نہیں بلکہ صفر ننگے پن کا ہے۔ وہ امریکاکی ویتنام میں ماضی کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ ‘‘
تاہم نارووے کے وزیراعظم نے بھی فیس بک کے خلاف بیان دیا کہ اس تصویر نے دنیا کی تاریخ کو بدلہ اور امریکا نے ویتنام جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادھر دنیا بھر میں مورخین نے فیس بک کے اس اقدام کی مذمت کی تھی۔ ہسٹورینن انٹرنیشنل فورم نے مشترکہ بیان کہا کہ اس تصویر نے تاریخ کا دھارا بدلہ اور فیس بک کی جانب سے اسے بچوں کی پورن تصویر جیسا قرار دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔
تاہم اب فیس بک نے اپنا ایک مختصر بیان جاری کیا ہے کہ ’’وہ اس تصویر کی تاریخی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے، یقیناً اس ایک لمحے نے تاریخ کو بدل دیا۔تصویر کو اب نہیں ہٹایا جائے گاْ۔‘‘
اس تصویر کو ایسوسی ایٹیڈ پریس کے فوٹو گرافر نک یوٹی نے کھینچا تھا جنہیں بعد میں پوٹلزر پرائز بھی ملا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: