چاغی سے7 شدت پسند گرفتار

بلوچستان کے ضلع چاغی سے کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تعلق کے شبہے میں 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی چاغی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں کی گئی۔ شدت پسند اس علاقے میں ایک کمپاؤنڈ میں تھے جہاں حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ان افراد نے ہتھیار ڈال دیے۔
گرفتار افراد سے لٹریچر اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے مطابق ان افراد کا تعلق القاعدہ اور داعش سے تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: