مناسک حج کاآغاز

مناسکِ حج کا آغاز شروع ہوگیا ہے ۔ نماز فجر کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں کی مکہ المکرمہ سے منیٰ روانگی جاری ہے۔ رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا کیا جا ئے گا۔

Khaima City

دنیا بھرسے آئے ہوئے14لاکھ سے زائد مسلمان اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منٰی میں قائم خیموں کے شہر میں گزشتہ رات سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے جہاں وہ آج ظہر، عصر، مغر ب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔

سعودی حکومت نے لاکھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ منٰی میں سب حاجیوں کو ان کے معلمین کے ذریعے خیمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔ پاکستان حج مشن مکہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت و رہنمائی اور فلاح و بہبود کیلئے 1600 اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا ہے ۔

سعودی ولی عہد وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سکیورٹی کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور اس موقع پر کسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی۔

hajj_Security

سعودی وزارت صحت نے حاجیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کیلئے937 ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں حاجی اپنے موبائل سے کال یا ایس ایم ایس کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: