ویتام جنگ کی تصویر، فیس بک پر تنقید

فیس بک ایڈیٹرز نے اپنی ویب سے ویتنام جنگ کی تاریخی تصویر کو ہٹا دیا۔ اس تصویر میں بچے امریکی بمباری سے بچنے کے لئے بھاگ رہے تھے۔ ناروے کے ایک اخبار ’افٹر نسپونسٹن‘ نے یہ تصویر اپنی ایک اسٹوری کے لئے شائع کی تھی جو اس کے فیس بک پیچ پر بھی آئی لیکن ادارے نے فوری طور پر اسے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اس کے خلاف اخبار کے ایڈیٹر نے ایک ایڈیٹورل لکھا اور فیس بک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایسپن این ہنگل نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ مارک کا دعویٰ ہے کہ فیس بک کوئی میڈیا  کا ادارہ  نہیں لیکن اس کمپنی کا یہ غیر جانبداری کا دعویٰ بکواس ہے۔ فیس بک ایک سوشل میڈیا کمپنی ہے اور یہ کسی بھی طور پر ’’سماجی آلہ کار ‘‘ نہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ فیس بک اسے قبول کرے اور ساتھ جمہوری اقدار پر بھی کاربند ہو۔

اس ایڈیٹویل کے بعد دنیا بھر کے اخباروں نے اس تصویر کو دوبارہ پرنٹ کیا اور فیس بک پر پوسٹ کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: