ایم کیو ایم کے خلاف کوئی نرمی نہیں، برطانیہ

معروف برطانوی صحافی اون بینیٹ جونز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے معاملے پر برطانوی حکومت گومگو کا شکار ہے ۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے حوالے سے تحقیقات پر برطانوی محکمہ داخلہ ، خارجہ اور اسکاٹ لینڈ یارڈ میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔

میڈیا اور دیگر حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ برطانوی محکمہ خارجہ کی وجہ سے متحدہ کے خلاف تحقیقات میں سست روی دکھائی جا رہی ہے ۔

برطانوی سیکریٹری داخلہ مارک سوئیڈل کا کہنا ہے کہ پولیس پر ایم کیو ایم کے حوالے سے حکومت پر کوئی دباو نہیں اور متحدہ قائد کی تقریرکے حوالے سے وہ پاکستانی حکام اور اپنے ہم منصب سے رابطے میں ہیں۔ یہ بالکل غلط تاثر ہے کہ برطانیہ کا الطاف حسین کے معاملے میں رویہ نرم ہے۔

برطانوی داخلہ کمیٹی کے رکن شاہ نواز نے اجلاس کے دوران سیکریٹری مارک سے پوچھا کہ کیا آپ کا خیال ہے کہ حکومت کے دباؤ کی وجہ سے برطانوی پولیس متحدہ  کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل نہیں۔ کیا اس حوالےسے کراؤن پراسیکیوشن کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لئے آزاد ہے۔

اس کے جواب میں مارک نے کہا کہ یہ ادارے کا صوابدیدی اختیار ہے۔ اگر اس کے خیال میں کسی تنظیم کو فہرست میں شامل کرنا ہے تو فیصلہ وہ خود کرے گا۔ اس حوالےسے حکومت کوئی مداخلت نہیں کر سکتی۔

تاہم اس بیان کے باوجود پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد ارکان اسمبلی نے مختلف حکومتی عہدیداروں سے شکایت کی ہے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کر رہے۔ ایسے بیانات کے جواب میں حکومت بس اتنا ہی کہتی ہے کہ ایم کیو ایم برطانیہ کی کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ میں ایم کیو ایم کے معاملے پر کچھ اختلافات موجود ہیں۔ تاہم برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے مسلسل دباؤ کام دکھانے لگا  ہے ۔22 اگست کو متحدہ قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا ہاوسز پر حملوں کے حوالے سے ابتدائی طور پر لندن پولیس تحقیقات سے گریزاں تھی ۔تاہم  پاکستانی حکومت اور شہریوں کی مسلسل شکایات پر 22اگست کی تقریرکی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ۔

اصل خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: