سینیٹرز بھی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا حصہ بنیں

سینیٹ اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر احمد حسن کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں تحفظ پاکستان ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن برہم ہوگئی۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اعتراض اٹھایا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ جولائی 2016 ء میں ختم ہو چکا ۔ تاہم ایسا بل جو نافذ العمل نہیں۔ اس میں ترمیم نہ کی جائے۔

وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا کہ تحفط پاکستان ایکٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے تحفظ پاکستان ایکٹ میں ترمیم کا بل واپس لے لیا۔

اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اراکین سینیٹ کی نمائندگی کے متعلق بھی تحریک پیش کی گئی۔ سینیٹ نے تحریک منظور کرتے ہوئے ہدایات کیں کہ سینیٹ چیئرمین 6سینیٹرز کے نام قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نامزد کریں ۔

سینیٹ کے ایوان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینیٹ سے 6اراکین کو نامزد کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو دینے کی منظوری بھی دی ۔ تاہم اجلاس کی کاروائی کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: