شاہ محمود کی فتح، رائیونڈ میں دھرنا نہیں جلسہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رائے ونڈ مارچ ضرور ہو گا لیکن گھروں کا گھیراؤ نہیں کریں گے اور جلسہ محرم سے پہلے ہو گا جس کی تاریخ کا اعلان دو تین دن میں کر دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومت نے تمام جمہوری اداروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جمہوری اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی۔ پاناما لیکس نیب کے لیے سب سے بڑا کیس تھا۔ ہم سارے پاکستان سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔

عمران خان نے کہا پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا تو شہر بند کر دیں گے۔ آخری حد تک سب کو ساتھ رکھنے کی کوشش کریں گے اور اگر اکیلے بھی رائے ونڈ جانا پڑا تو جائیں گے۔ رائے ونڈ کے بعد پتہ چلے گا کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جبکہ نواز شریف کا پاناما پیپرز میں انکشاف ہوا لیکن اس کا ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا دھمکیاں دینے والے گھبرائے ہوئے ہیں۔ ن لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے کیونکہ یہ ڈکٹیٹر کی گود میں پلے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار ہوتا ہے اس لئے ایاز صادق کو اسپیکر نہیں کہتا کیونکہ وہ غیر جانبدار نہیں رہے۔ مسلم لیگ ن کی کرپشن اور دھاندلی پر بات کریں تو جمہوریت کو خطرہ ہو جاتا ہے۔

اس سے قبل  عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والی اعلی سطح کی مشاورت میں رائے ونڈ مارچ کے مقام اور تاریخ میں تبدیلی پر غور کیا گیا ۔ پارٹی رائے ونڈ مارچ کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا  گیا۔ لاہور اور وسطی پنجاب کی تنظیم رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور عارف علوی نے راؤنڈ میں دھرنے کی سخت مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  اگر دھرنا ہوا تو ن لیگ کے کارکن مشتعل ہو جائیں گے۔ دوسری طرف ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ امریکہ کے بعد وزیراعظم لندن میں ہی ایک ہفتہ قیام کریں گے اور محرم میں واپس آئیں گے۔ ایسی صورت میں درھرنا بے سود ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے دھرنے کے لئے عمران خان پر دباؤ ڈالا لیکن پھر عمران خان نے بھی صرف جلسے کرنے کی بات تسلیم کر لی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری محرم میں احتجاج پر آمادہ نہیں اور اگر دھرنا نہ ہوا تو پھر شاید وہ ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: